اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء پر قاتلانہ حملہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماء فیصل واڈا اور عمران اسماعیل دونوں گاڑی میں سوار دہلی کالونی سے گزر رہے تھے جہاں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے دونوں رہنماء محفوظ رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واڈا نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد دو الگ موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے دونوں اطراف سے ہماری گاڑی پر شدید فائرنگ کی لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے ہم بچ گئے۔