منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

قانون نافد کرنے والے اداروں نے اہم گر فتاریا ں کر لیں

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں قانون نافد کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ، سیاسی جماعت کا ایک مبینہ ٹارگٹ کلرسمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔کراچی میں قانون نافد کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک ہیں، لیاقت آباد ایف سی ایریا قبرستان کے قریب پولیس کا چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ فرخ عرف مایا کو گرفتار کرلیا، ملزم ایس ایچ او سول لائن سمیت متعدد افراد کی ٹار گٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بدنام ٹارگٹ کلر حامد عرف پیا کا دست راست ہے، جس کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔
اس سے قبل ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم دانش احمد عرف شمسی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ملزم بھتہ خوری اور اسٹریٹ کر ائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔دوسری جانب جمشید کوارٹرپولیس نے ڈکیتی کو ناکام بنادیا جبکہ مارٹن روڈ پر گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاررائی کی اور ایک ڈاکو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ناظم آباد میں پولیس نے وصولی کرتے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، بھتہ خور کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے، سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت گرفتار کرلئے جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد بھی ہوئی، ملیرالفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…