کراچی (این این آئی) گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بعض ٹیلی ویژن چینل پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے مابین رابطوں کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ نہ تو دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس قسم کی کوئی مشاورت ہوئی ہے۔ ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائیں۔