کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز سندھ نے لشکر جھنگوی العالمی کے دہشت گرد ملزم سید صفدر عرف یوسف حذیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حذیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان ولد سید اسد علی کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفرور ملزم سید صفدر عرف یوسف حذیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حذیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان ولد سید اسد علی، اس کے ساتھیوں اور سہولت کار کی تلاش میں تعاون کریں۔ مفرور ملزم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔ رینجرز اعلامیہ کے مطابق اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوراً رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996 ، ای میل ایڈریس [email protected]یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں۔ ترجمان کے مطابق مفرور کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































