ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بنیاد پر کاری ضرب،راؤ انوار نے بڑا کام شروع کردیا، پہلی بار کراچی میں وہ کام ہوگیا جو پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بنیاد پر کاری ضرب،راؤ انوار نے بڑا کام شروع کردیا، پہلی بار کراچی میں وہ کام ہوگیا جو پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،ایم کیو ایم کے زیادہ تر دفاتر پارکس اور کھیل کے میدانوں میں ہیں جنہیں ایک ایک کرکے منہدم کردیا جائے گا،پولیس نے کراچی کے علاقوں بھینس کالونی، سچل، ایئرپورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی ،قائد آباد مجید کالونی،احسن آباد اورشاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے 7دفاتر گرائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیرراؤانوارکے مطابق تمام دفاترغیرقانونی زمین پر قائم کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن قیادت کی ریاست مخالف تقریر پر ریاست کا ردعمل آنا شروع ہوگیاہے۔کراچی میں سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفسز مسمار کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں بھینس کالونی اور قائد آباد میں واقع یونٹ آفسز مسمار کئے گئے، اس کے علاوہ سکھن ، سچل اور ایئر پورٹ تھانوں کی حدود میں قائم دفاتر بھی گرادیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے زیادہ تر دفاتر پارکس اور کھیل کے میدانوں میں ہیں جنہیں ایک ایک کرکے منہدم کردیا جائے گا، متحدہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر خریدی ہوئی پراپرٹی میں قائم کریں،سرکاری اداروں میں موجود متحدہ لیبر ڈویژن کے دفاتر بھی ختم کردیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…