منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کراچی،مکا چوک کا نام تبدیل

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکا چوک کا نام تبدیل کر کے اسے شہیدِ ملت لیاقت علی خان چوک سے منسوب کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس میں عزیز آباد میں واقع مکا چوک کا نام تبدیل کر کے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ اجلاس میں سرکاری اراضی پر قائم ایم کیو ایم کے تمام دفاتر کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔، قبل ازیں مکا چوک اور مرکز نائن زیرو سے متصل علاقے میں لگی قائد ایم کیو ایم کی تصاویر کو نامعلوم افرد کی جانب سے ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔نامعلوم افراد نے جناح گراؤنڈ، لال قلعہ گراؤنڈ ، خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ سے قائد ایم کیو ایم کی تصویر ہٹا دی ہیں اور گزشتہ روز ایک نوجوان کی جانب سے قائد ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر پاکستان زندہ باد کا اسٹیکر بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مکا چوک پر پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم چوک کی چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہری علاقوں حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص میں بھی قائد ایم کیو ایم کی تصاویر پھاڑ دی گئی ہیں جبکہ حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا بورڈ بھی نامعلوم افراد نے اکھاڑ دیا ہے۔واضح رہے مکا چوک کا قیام ڈاکٹر فاروق ستار کی 1991 میں مئیر شپ میں عمل میں لایا گیا تھا جو بعد ازاں متحدہ کی نشانی کے طور پر مشہور ہوگیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…