منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقریر میں معاونت ،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے رکنِ سندھ اسمبلی شیراز وحید کو اشتعال انگیز تقریر میں معاونت کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ ایم پی اے متحدہ کے قائد کی منافرت پر مبنی تقریر کی سی ڈیز تقسیم کررہا تھا۔ ایس ایس پی ملیر راؤا نوار کے مطابق شیراز وحید کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جائے گی۔شیراز وحید کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 کورنگی سے منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ کورنگی سیکٹر کے ممبر تھے اور انہیں سپر ہائی وے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں اور مختلف کارکنان اور رہنماوں کو نفرت آمیز تقریر سننے معاونت کرنے اور اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ اورہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کررہے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبل ہی رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کراسے سیل کردیا تھا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان لندن سیکرٹیریٹ سے علیحدگی کا اعلان بھی کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…