جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی میں خو شیو ں کا سما ں اہم رہنما نے پا رٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن)ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ نیشنل پارٹی مفاد پرستوں کا ٹولے پر مشتمل ہے جو کہ ذاتی مفادات کی خاطر قوم پرستی کا لبادہ اوڑ کر بلوچ عوام اور طلبہ کو دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے میں مصروف ہیں ،نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی تین سالوں کے دور حکومت میں بدترین طرز حکومت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کرپشن بدعنوانی اقربا پروری بلوچ اور بلوچستان دشمنی کا رکارڈ قائم کیا اور بلوچستان اور بلوچ عوام کے مفادات کے خلاف اقدامات کرتے رہے سابق وزیر اعلی خودد اس بات کا اعتراف بارہا کرتے رہے کہ وہ بلوچ عوام کا نہیں بلکہ پشتونخواہ میپ اور مسلم لیگ ن کا نمائند ہے اور یہ کہ بلوچ عوام کو ان سے کوئی امید نہیں رکھنی چائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے پورے بلوچستان کی حکومت ایک اقلیتی اور بلوچ دوشمن جماعت پشتونخواہ میپ کے حوالہ کردی ،ساری دنیا جانتی ہے کہ پشتونخواہ ایک غیر سیاسی اور بلوچستان دشمن جماعت اور اس جماعت کو اقلیت میں لیے جانے کیلئے ہر روز سازشوں میں مصروف ہے لیکن نیشنل پارٹی خاموش اور انہوں نے انہیں ہر وقت کمک و تعاون کیااور بلوچستان کے ایم وزرا کو انہیں کے حوالے کیا ایک منصوبے اور سازش کے تحت انہیں دیا گیا اور بلوچستان بجٹ کا ستر فیصد فیصلہ انہی کے ہوتے ہیں اور بلوچستان کے اصل وارث بلوچ قوم کے ملازمیتوں پر ضابض ہیں انہوں نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی اسلام آباد کے آقاؤ کو خوش کرنے اور اپنی حمایت حاصل کرنے کی تگ دود میں ہے انہیں بلوچ قوم سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اقتدار انہیں بلوچ قوم کو زیر کے عوض ملی ہے انہیں اقتدار کا نشہ ہے اپنے قوم اور غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے لہذا طلبہ آرگنائزیشن نیشنل پارٹی سے دوری اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…