چمن(این این آئی )72پاکستانیوں کوڈی پورٹ ،افغان فورسزکے ہاتھوں حراست میں لینے کے بعدپاکستانی مزدوروں کاکہناتھاکہ انہیں فورسزنے تشددکانشانہ بنایااورانتہائی نامناسب رویہ اپنایاگیابعض پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی چھین لینے کے بعدپھاڑدیئے گئے ،چمن میں پاک افغان سرحدپرآمدورفت کے مرکزی گیٹ باب دوستی بدھ کوچھٹے روزبھی بندرہی باب دوستی کھولنے سے متعلق تین فلیگ میٹنگزکے انعقادکے بعدبدھ کوپاک افغان سرحدسیکورٹی حکام کے درمیان سے باضابطہ رابطہ نہیں ہواجبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق سیکورٹی حکام کہناہے کہ باب دوستی کھولنے کیلئے ہم نے اپنامؤقف دیدیاہے کہ 18اگست کے واقعے پرافغان حکام باضابطہ معذرت اورمعافی لے جبکہ افغان علاقوں میں افغان سیکورٹی فورسزقانونی دستاویزات رکھنے والے پاکستانی تاجروں اورمزدورپیشہ افرادکوتنگ کرنے حراست میں لینے اورڈی پورٹ کرنے کاسلسلہ بھی فوری طورپربندکردے پاکستانی حکام کایہ بھی کہناہے کہ بھارت نوازی میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات متاثرکرنے میں اسپین بولدک کے سرحدی فورسزکابڑاہاتھ ہے پاکستان نے ہمیشہ سرحدپرتعینات فورسزہویاسرحدی قبائل ان کودوستی کاثبوت دی ہے اورسرحدپرہرقسم کی سہولیات فراہم کی ہے تجارت کوہم نے ہی فروغ دیاہے لیکن دوسری جانب افغان سرحدی حکام مسئلے کے حل کیلئے کوئی خاطرخواہ تجاویزسامنے نہیں لاسکے ہیں اورنہ ہی پاکستانی تجاویزپراپناواضح مؤقف پیش کیاہے جس کی وجہ سے باب دوستی کھولنے سے متعلق ڈیڈلاک برقرارہے ادھرگزشتہ روزایک بارافغان فورسزنے اسپین بولدک اورقندہارمیں کام کرنے والے 72پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیاہے افغان فورسزکے ہاتھوں حراست میں لینے کے بعدپاکستانی مزدوروں کاکہناتھاکہ انہیں فورسزنے تشددکانشانہ بنایااورانتہائی نامناسب رویہ اپنایاگیابعض پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی چھین لینے کے بعدپھاڑدیئے گئے تھے پاکستانی مزدوروں کایہ بھی کہناتھاکہ وہ ویزہ اورپاسپورٹ پرافغانستان گئے تھے جبکہ وہاں پرافغانیوں کے ورک پرمٹ بھی ان کے پاس موجودتھادریں اثناء دوطرفہ تجارت کی بحالی کیلئے چمن چیمبرآف کامرس اورپاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے ایک نمائندہ وفدنے انجینئرداروخان اچکزئی حاجی قیوم کاکڑودیگرنے کلکٹرکسٹم بلوچستان سعیداحمدجدون سے مذاکرات کئے چیمبرارکان نے کلکٹرکسٹم کوپاک افغان تاجروں کے نقصانات کے متعلق آگاہ کیااوربتایاکہ اربوں روپے کے طے شدہ بین الاقوامی سودے منسوخ ہوتے جارہے ہیں مال بردارٹرک دونوں پھنسے ہوئے ہیں خاص کرفریش فروٹ اورسبزیاں خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بعض خوراکی اشیاء کی قلت پیداہوگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ تجارت کی بحالی کیلئے ڈیڈلاک ختم کیاجائے کلکٹرکسٹم نے انہیں یقین دلایاکہ وزارت تجارت داخلہ اورخارجہ امورکے حکام کومسلسل صورتحال سے آگاہ کیاجارہاہے امیدہے جلدپیشرفت ہوجائیگی دریں باب دوستی کی بندش سے ہزاروں بیمارافغانی علاج کیلئے پاکستان آنے کے منتظرہیں اسپین بولدک میں مریضوں کی ایک بڑی تعدادمیں موجودہیں افغان شہریوں کاکہناتھاکہ مریضوں میں بیشترکی حالت تشویشناک ہے جن میں اکثرکوکوئٹہ کراچی اورلاہورمیں آپریشن کیلئے لے جانے ہیں جبکہ سرحدکے دونوں جانب مال بردارٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں پاک افغان سرحدی قبائل نے بھی دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ چمن بارڈرپرتشویشناک صورتحال کانوٹس لیاجائے تاکہ پاک افغان سرحدی قبائل کی مشکلات ختم ہوسکیں ۔
چمن میں باب دوستی چھٹے روزبھی بند،افغان فورسز نے جواب میں انتہائی قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































