منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی،بڑے شہر میں رین ایمرجنسی کا نفاذ

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارشوں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے ادارے میں رین ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے ، واٹربورڈ کے رین ایمرجنسی سینٹر کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خصوصی یونٹ کو بھاری مشینری اور دیگر خصوصی ساز و سامان کے ساتھ تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، واٹراور سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں پر ایندھن کا مناسب بندوبست کرنے کہ ہدایت کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارشوں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹربورڈ میں رین ایمرجنسی کانفاذ کردیا انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ سیوریج پمپنگ اسٹیشنز میں ڈیزل کا مناسب بندوبست کیا جائے ، بجلی کی عدم فراہمی یا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تمام پمپنگ اسٹیشنزڈیزل سے چلائے جائیں، نکاسی آب کی لائنوں کو بھی رواں رکھا جائے تاکہ سیوریج لائنیں چوک نہ ہوسکیں اور شہر کے کسی بھی علاقہ میں بارش یا سیوریج کا پانی جمع نہ ہو ،اس مقصد کے لئے جیٹنگ مشینیں، راڈنگ مشینیں ،سیور کلینگ مشینوں کو استعمال میں لایا جائے اور عملے کو چوکنا رکھا جائے،بارشوں کے پیش نظر ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر و بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ بحال رکھیں،جبکہ بارشوں کے دوران بلدیہ عظمیٰ سے بھی رابطہ میں رہتے ہوئے مو ثر حکمت عملی وضع کریں اور ان سے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے سختی سے ہدایت کی کہ مین ہولز پر ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے ، جو مین ہولز ٹوٹ گئے ہیں ان کی فوری ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ بارش کے دوران کسی قسم کے حادثات رونما نہ ہوسکیں ،ایم ڈی واٹر بورڈنے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے گٹروں کے ڈھکنوں کو ہرگز نہ ہٹائیں اور نہ ہی گٹروں کو توڑا جائے کیونکہ بارش کے پانی کے ساتھ ان میں مٹی ریت اورکچرا ،پلاسٹک بیگزاور منرل واٹر کی بوتلیں جو مین ہولز کور ہٹانے کی وجہ سے سیوریج لائنوں میں چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سے گٹر اوور فلو ہوجاتے ہیں اورسیوریج لائنیں چوک ہونے سے سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوتاہے دریں اثنائشہر میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر نائنتھ مائلز کارساز پر قائم رین ایمرجنسی سینٹر کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خصوصی یونٹ کو بھاری مشینری اور دیگر خصوصی ساز و سامان کے ساتھ تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…