جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپے کے شکار افراد کیلئے خوشخبری، روزانہ 40بادام کھانے سے کتناوزن کم ہوگا ؟۔۔۔۔جانئے

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک )موٹاپے کا شکار افراد پریشان نہ ہوں انکے لئے تحقیقات کے بعد ایسی خوارک تجویز کی گئی ہے جس سے ان کاموٹاپہ ختم ہوجائے گا۔امریکی یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ جسمانی وزن یا موٹاپے کی روک تھام کے لیے ڈائیٹنگ کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں تو اس کی جگہ ایک مزیدار چیز کو روزانہ کھانا اپنی عادت بناکر بھی مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کو کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ محض 40 گرام بادام کھانے سے کسی فرد کے غذائی معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔محققین نے کہا کہ والدین اور بچوں کو نمکین اور پراسیس غذاؤں کو باداموں سے تبدیل کردینا چاہئے جو کہ جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پروٹین فراہم کرتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ غذا میں بادام کا اضافہ کرکے مجموعی صحت کو باآسانی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔محققین کے مطابق بادام کھانے کو عادت بنالینے سے نہ صرف موٹاپے کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے بلکہ بچوں کو اس کی عادت ڈالنا انہیں بعد کی عمر میں صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں کی جانب جانے نہیں دیتی۔یہ تحقیق طبی جریدوں میں بھی شائع ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…