بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

’’سام سنگ نے اپنا نیا موبائل فون میدان میں اتارنے کی تیاری کر لی‘‘ خصوصیات کیا کیا ہیں ؟ جان کر آپ بھی خریدنا چاہیں گے

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بہتر سے بہترین کی دوڑ میں لگی معروف موبائل کمپنیاں نئے سے نیا موبائل سامنے لانے میں مصروف ہیں ۔نئی ٹیکنالوجی، زبردست فیچرز اور دلکش انداز ان سب کمپنیوں کا وطیرہ ہے ۔ تو قارئین دل تھام کر بیٹھئے چونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر مین ’’سام سنگ ‘‘ نے ایک نیا اور بہترین خصوصیات کا حامل موبائل فون متعارف کرایاہے ۔ گزشتہ برس سام سنگ نے ڈبلیو 2016 کام شیل نامی فلپ اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کے اندر فیچرز فلیگ شپ فونز جیسے تھے۔اب یہ جنوبی کورین کمپنی اس سے بھی بہتر فلپ اسمارٹ فون پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ڈبلیو 2017 ویرون نامی یہ منفرد ڈیزائن کے اسمارٹ فونز ان صارفین کے لیے ہیں جنھیں بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کا استعمال پسند نہیں یا جیب میں رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔یہ نیا فلپ فون ممکنہ طور پر سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 6.0.1 کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔یعنی اپنے فیچرز کے لحاظ سے یہ فون گلیکسی ایس سیون اور نوٹ سیون جیسا ہی ہے تاہم ابھی کیمرے اور ڈسپلے ریزولوشن کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔چونکہ سام سنگ نے ڈبلیو 2016 کو گزشتہ سال نومبر میں پیش کیا تھا، لہذا اس سیریز کی نئی ڈیوائس کو متعارف کرانے میں ابھی کچھ ماہ باقی ہیں۔گزشتہ سال کا فون چائنا مارکیٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اس سال بھی ایسا ہی کیے جانے کی توقع ہے۔تاہم اندازہ ہے کہ سام سنگ اسے دنیا بھر کی مارکیٹس میں بھی فروخت کے لیے پیش کرے گا ،توسام سنگ کے دیوانے تیاری کر لیں یہ نیا موبائل فون خریدنے کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…