کراچی(نیوزڈیسک)طویل خاموشی کے بعد عامر لیاقت نے ”بھائی“ کو جھٹکادیدیا،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی دماغی صحت پر شبے کا اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ شدید دباﺅ کا شکار ہوںمیں عامر لیاقت حسین پاکستان کی وجہ سے ہوں، میری پہلی ترجیح پاکستان ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قائد متحدہ کے بیان کے باعث شدید دباﺅ میں ہوں، انتہائی پریشان ہوں، رات بھر جاگتا رہا ہوں، میری پہلی ترجیح پاکستان ہے، میں عامر لیاقت بھی پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے شعر پڑھا۔
وفا کا پاس بھی رکھیں تو کس قدر رکھیں ۔۔۔ میں کب تک صفائی دوں اب تھک گیا ہوں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرتاہوںاورمرتے دم تک کرتا رہوں گا۔ رہائی کے بعد انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم قائد کا بیان واپس لے لیا گیا ہے،بیان واپس لینا ہی چاہیے تھا،مجھ سے کچھ نہیں پوچھاگیا،نہایت ادب اور احترام سے بٹھایا گیا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سے ملاقات خوشگوار رہی، مجھے چائے پلائی گئی بسکٹ کھلائے گئے اورمحبت کا رویہ رکھا گیا
طویل خاموشی کے بعد عامر لیاقت نے ”بھائی“ کو جھٹکادیدیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں