اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے پر حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے گزشتہ روز لندن سے کی گئی تقریر میں تمام حدیں پار کر دیں ۔حکومتی اداروں نے الطاف حسین کی تقریر کو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت قرار دیا جس کے بعد حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ عندیہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ سے الطاف حسین کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا جائے گا ۔قوی امکان ہے کہ برطانیہ الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضامند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد مشتعل کارکنان نے ریڈ زون کے قریب ہنگامہ آرائی کی ‘نجی نیوز چینل کے دفتر میں گھس کر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کی جس کے بعد رینجرز نے متحدہ کے اہم رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار‘ خواجہ اظہاراور ڈاکٹر عامر لیاقت سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے حالات کو کنٹرول میں کیا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا۔