اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد،جنرل راحیل شریف نے سخت احکامات جاری کردیئے

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز بغیر کسی تفریق کے جاری رہیں گے ، پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ، فاٹا میں کامیابیوں کو مستحکم کرتے ہوئے توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز اور ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو کرم ایجنسی کا دورہ کیا اور کومبنگ آپریشن میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو آپریشن کمانڈر کی جانب سے کرم ایجنسی میں سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ جاری کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشنز کی پیش رفت اور اس کے نتیجہ میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے علاقہ کو دہشتگردوں اور انکے ہمدردوں سے پاک کرنے کے سلسلہ میں آپریشنز کی اہمیت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہم فاٹا میں آپریشنز سے حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں اور ہماری توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کے خاتمے اور فاٹا سمیت ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشنز بغیر کسی تفریق کے خلاف جاری رہیں گے اور پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ۔ آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی غرض سے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتیوں اور سٹرکچرز کا جائزہ لیا اور افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز اور افغانستان میں اتحادی افواج سے رابطہ رکھتے ہوئے سرحد کے آر پار نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں کرم ایجنسی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…