اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا۔وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کو (آج) بدھ کے روز نیشنل ایکشن پلان کی وسیع تر کمیٹی کے روبرو پیش کرنے پر اتفاق پایا گیا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری سیفران محمد شہزاد ارباب بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا مقصد ملک کے طویل عرصہ سے نظرانداز شدہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، فاٹا کے عوام نے امن اور جنگ کے زمانہ میں بے شمار قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمارے قومی کاز کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ کمیٹی نے تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات، قبائلی عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت ان علاقوں کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ فاٹا کے مستقبل کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کا نکتہ نظر معلوم کیا جا سکے۔ کمیٹی نے تمام فرنٹیئرز ریجنز کے عمائدین اور دیگر فریقین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔
قبائلی علاقہ جات کا مستقبل،نوازشریف نے اعلان کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹیرا کوٹا واریئرز
-
ثناء یوسف کے گھر نچلی منزل پر کرایہ دار خاتون کی چھوٹی سی غلطی کا ...
-
پراپرٹی کی خریداری اور فر وخت: فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر
-
نیچے کسی کا گھر ہے، اوپر اجازت کے بغیر آپ نہیں جاسکتے،3 بجے تک ثناء ...
-
سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! نئی پالیسی لاگوکردی گئی
-
حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
-
صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد
-
ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل ...
-
سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے نئے انکشاف کردیئے
-
سابق صدر پرویز مشرف کی بھارت میں آبائی اراضی ور جائیداد زبر دستی نیلام کر ...
-
ٹک ٹاکرز کی ویڈیو لیک کیسے ہوتی ہے؟ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق کا تہلکہ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹیرا کوٹا واریئرز
-
ثناء یوسف کے گھر نچلی منزل پر کرایہ دار خاتون کی چھوٹی سی غلطی کا ملزم نے فائدہ اٹھالیا
-
پراپرٹی کی خریداری اور فر وخت: فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر
-
نیچے کسی کا گھر ہے، اوپر اجازت کے بغیر آپ نہیں جاسکتے،3 بجے تک ثناء یوسف میرے ساتھ رابطے میں رہی :...
-
سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! نئی پالیسی لاگوکردی گئی
-
حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
-
صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد
-
ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی
-
سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے نئے انکشاف کردیئے
-
سابق صدر پرویز مشرف کی بھارت میں آبائی اراضی ور جائیداد زبر دستی نیلام کر دی گئی
-
ٹک ٹاکرز کی ویڈیو لیک کیسے ہوتی ہے؟ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق کا تہلکہ خیز انکشاف
-
نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
-
فرانس کو بڑا جھٹکا، رافیل کی تباہی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور