بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

الطاف حسین کے بیان پر مقدمات کی بجائے کیا کرنا چاہیے؟ پیپلز پارٹی نے حکومت کو حل بتا دیا

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر مقدمات کے بجائے پاکستان حکومت کو سخت احتجاج ریکارڈ کرانا ہو گا پابندی اپنی جگہ، کسی بھی پولیٹیکل ورکر کے لئے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہو گا،یہ ہر محب وطن پاکستانی سیاستدان کے دل کی آواز ہے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا پاکستان کے اندر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، کہ کشمیر کو بھول جائیں،ایم کیو ایم میں بہت اچھے سیاسی ورکرز موجود ہیں، سیاسی کیریئر بچانے کے لئے الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان کریں، الطاف حسین برطانوی شہری ہیں، پاکستان کی شہریت تو الطاف حسین نے کل خود ختم کر دی ہے،جب ملک کی پر بات آجائے تو اپوزیشن اور حکومت ثانوی ہو جاتی ہے، سب سے پہلے پاکستان کی بات ہونی چاہئیے۔
منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئی تبصرہ نہیں کیا الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر، قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،الطاف حسین برطانوی شہری ہیں، پاکستان کے خلاف بتطانوی زمین استعمال کی جا رہی ہے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئیے پاکستان اور اس کی ریاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا پاکستان کی حکومت فوری طور پر برطانوی ھائی کمشنر کو طلب کرکے ا حتجاج کرے پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی جماعت الطاف حسین کی اس طرح کی بات برداشت نہیں کرسکتی یہ بہت بڑی سازش نظر آرہی ہے پہلے کوئٹہ اور اب کراچی میں جو الطاف حسین کہہ رہا ہے۔ اس میں بھارت ملوث ہے برطانیہ کو احتجاجی خط لکھنے کی ضرورت نہیں. انہیں واضح کہا جائے کہ ان کی زمین ہمارے ملک کے خلاف استعمال ہوئی ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنان کو سوچنا چاہئے کہ اب ان کو کیا کرنا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…