اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات انتہائی اہم ہیں فاٹا اصلاحات قومی ا یکشن پلان کی بنیادی حصہ ہے ۔ فاٹا اصلاحات کا مقصد نظر انداز علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے ۔ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی زیر صدارت فاٹا اصلاحات کے حوالے سے متعلق اجلاس میں کیا جس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کو قومی ایکشن پلان کے اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی نے تمام علاقوں کے دورے کئے اور فاٹا کے منتخب نمائندوں ، تاجروں اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں انہوں مزید بتایا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں ، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں اور وہاں درپیش مسائل کا تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جنگ اور امن میں فاٹا کے عوام کے لئے بے شمار قربانیاں دیں اور ہم ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے فاٹا کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جائیں ۔
’’یہ کا م ویسے ہی ہوگا جیسے عوام کہے گی‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے دل کی بات کہہ دی‘ زبردست اعلان
23
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں