منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خبردار ۔۔۔! آپ کے اسمارٹ فونز آپ کے ساتھ ایک کام کر رہے ہیں، ہوشیار رہئے

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسمارٹ فونز آپ کے ہر حرکت کا ریکارڈ اپنے اندر جمع کرتے ہیں اور آپ کو اس بارے میں علم بھی نہیں ہوتا؟جی ہاں آپ چاہے آئی او ایس استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ، اسمارٹ فونز اپنے مالکان کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور ان معلومات کا مکمل ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔یہ ڈیٹا اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ یاد کرنا چاہیں کہ کس وقت آپ کہاں تھے یا آپ کس جگہ پر گئے تھے، جبکہ یہ فونز آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان دنوں آپ کس رجحان کے عادی ہیں۔مگر اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کچھ کمپنیاں آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کچھ اسٹور کرکے بیٹھی ہوئی ہیں۔اینڈرائیڈ فونز میں یہ کام گوگل میپ کرتا ہے جو آپ کے لوکیشن کو ٹریک کرے گوگل کو بھیجتا ہے۔تاہم لوکیشن کی معلومات کی ترسیل کو روکنا گوگل نے بہت آسان بنایا ہوا ہے اور آپ اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ پر جاکر لوکیشن ہسٹری کو سوئچ آف کرنا ہوگا۔وہی آپ کو لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی ملے گا۔ایپل نے بھی آئی فونز کے لیے اس سے ملتا جلتا سسٹم رکھا ہے۔اس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں، جہاں آپ لوکیشن سروسز کا آپشن ملے گا۔اس آپشن کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور سسٹم سروسز کا آپشن ڈھونڈ کر Frequent Locations کا انتخاب کریں۔وہاں آپ کو ایک لسٹ میں پتا چلے گا کہ آپ کہاں کہاں جاچکے ہیں اور کس جگہ کتنی بار گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…