کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا چینلز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز آنے کا اعلان کرنے والوں کو دیکھ لیں گے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مختلف ٹی چینلز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میڈیا پر حملے کا ماحول پیدا کیا اس کی مذمت کرتے ہیں جب کہ میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن سے ٹیلی فون پربات کی جب کہ انہوں نے بھی کہا ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ کل رینجرز ہیڈ کوارٹر یا وزیراعلی اور گورنر ہاؤس آنے والوں کو دیکھ لیں گے۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
فاروق ستار کے ساتھ گرفتارہونیوالے خواجہ اظہار الحسن سے وزیراعلیٰ سندھ کی گفتگو،رینجرز ہیڈ کوارٹرز آنے کا اعلان کرنے والوں کو انتباہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































