سرینگر (این این آئی)بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اسرائیلی ریڈار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی حفاظتی لے صڑے اس سے وابستہ افسروں کی ایک ٹیم عنقریب اسرائیل کا دورہ کر رہی ہے تاکہ ان ریڈاروں کا جائزہ لے اس بارے میں ایک اعلی سیکیورٹی افسر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی دورے کے دوران بھارتی فوجی افسر اس راڈر سسٹم کے آپریشن کی بھی ٹریننگ حاصل کرے گا ان راڈاروں میں ایسے حساس سنسر لگے ہوں گے کسی بھی موسم میں اور کسی بھی بھی وقت ان کی نقل و حرکت کا بخوبی پتہ چل سکتا ہے ۔ ریڈار پر آنے والی سگنلوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایک ایسا کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے جو دن رات چوبیس گھنٹے کام کرتا رہے گا اور ان سے حاصل ہونے والی سگنلوں کو مدنظر رکھ کر اگلے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سے دراندازی پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ریڈار صرف کنٹرول روم پر نصب کئے جائیں گے بلکہ وادی میں کئی دوسری حساس جگہوں پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے بھارت پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر ایک جدید ڈیفنس سسٹم نصب کر رہا ہے جس سے دراندازی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سیکورٹی ایڈوائرز راجیت ڈوول نے اسرائیلی راڈار سسٹم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور اگلے مہینے بھارت کی ایک ٹیم اسرائیل کے دورے پر جا رہی ہے
پاکستان کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ،کنٹرول لائن بھی زِد میں آگئی، پاکستان ہوشیار!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں