بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دس دن کے اندر یہ کام ہو جا نا چا ہیے مرادعلی شاہ نے ڈیڈ لائن دیدی

datetime 22  اگست‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ اداروں کو صاف ستھرے کراچی کیلئے دس روز کی ڈیڈلائن دے دی، انکا کہنا تھا کہ دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ایک دو روز میں صاف نہیں ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ حسب عادت صبح سویرے آفس پہنچے اور کراچی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری بلدیات کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔اجلاس میں مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیز کو دس دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں دھلتے دیکھی ہیں، کراچی ضرور صاف ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دو سو چالیس گھنٹوں میں کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، بلدیاتی نمائندوں کو صاف ستھرا شہر دینا چاہتے ہیں، کراچی کو پہلے جیسا صاف ستھرا کردیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد سڑک پر آج سے مرمتی کام شروع ہونے اعلان بھی کیا جبکہ صرف شہر کے گلی کوچے نہیں ساحل بھی گندگی سے پاک کرنا کا حکم دیا۔
دوسری جانب وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ سے اختلاف نہیں، کسی جماعت کے جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی رعایت نہیں، پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں ، سندھ کے نئے شاہ نے ناراض جیالے ذوالفقار مرزا کو ماضی کا حصہ قرار دے دیا۔اس سے قبل بھی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کر تاہوں،ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے، شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں تاہم کسی گراؤنڈ میں کچرا پھینکے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…