فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آبادمیں ناراض بیوی کو منانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ ساس نے اغواکار کا شور مچایا اور علاقے کے لوگوں نے مل کر چھترول کر دی۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ حسن پورہ کے علاقے میں صدام اپنی ناراض بیوی سے ملنے آیا تو ساس نے اسے اغواکار ظاہر کر کے شور مچا دیا۔ شور کی آواز سن کر محلے دار اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے صدام کو پکڑ کر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔دھلائی کے عالم میں صدام کسی نہ کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگا اور اور ایک زیرتعمیر عمارت میں چھپ کر اپنی جان خلاصی کرائی۔