پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بس اور ٹرالر میں تصادم‘ خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جاں بحق‘40 افراد زخمی ،ایمر جنسی بھی نافذ

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی۔حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے۔ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…