پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحما ن شدید مشتعل،راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے،حکومت سندھ کو انتباہ کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سندھ کو انتباہ کیا ہے کہ مدارس اور دینی اداروں کے خلاف امتیازی قوانین بنانے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر علماء اور مذہبی طبقہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ جو لوگ مدارس کو نشانہ بناتے ہیں، دراصل وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں اگر متعصبانہ قوانین بنا کر پریشان کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جمعیت علماء اسلام صرف ایک مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی قومی اسمبلی میں ترجمانی کرتی ہے۔ ہم دنیا میں سیات کرتے ہیں، کسی مخصوص مسلک کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کے لئے کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جمعیت علماء اسلام کراچی کے تحت جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے مولانا عبدالصمد ہالیجوی، مولانا راشد محمود سومرو، مولانا امجد خان، قاری محمد عثمان، مولانا عبدالحق عثمانی، اسلم غوری، مولانا غیاث الدین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب باطل قوتیں آپ کی مخالفت میں ہوں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کا شمار اہل حق میں ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اصولوں اور قوانین پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور جذبات میں آکر کوئی غیر قانونی کام کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت تدبر اور حکمت سے کام لینے کا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے 100 سال پورے ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں اپریل میں پشاور میں کانفرنس رکھی گئی ہے اور تمام لوگ اس میں بھرپور شرکت کرکے علمائے حق کے خادم ہونے کا ثبوت دیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج بعض قوتیں مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ کے مدارس نے ہی ہمیشہ رجال کار پیدا کئے ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں مگر آئے روزحکمرانوں کے اقدام اور قوانین ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ اگر سندھ حکومت نے علماء اور اہل مدارس کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ طور پر کوئی قانون بنانے کی کوشش کی تو ہم اسے مسترد کردیں گے۔ میں انتباہ کرتا ہوں کہ جمہوریت کی آڑ میں مدارس میں آمریت مسلط کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ہم ایسی ہر کوشش کو تار تار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم نے حکومت کرنی ہے تو ہمیں خوش رکھنا ہوگا۔ اس کے بغیر ہماری حکومت برقرار نہیں رہ سکے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم موجود نہیں تھے لیکن حقوق نسواں کے نام سے بل پیش کیا گیا اور میں نے پنجاب میں مورچہ لگایا اور پھر حکومت کو بل واپس لینے پر مجبور کیا کیونکہ وہ قرآن وسنت سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اسی طرح ایسی صورت حال پشاور میں پیدا ہوئی اور ہماری کوششوں سے وہ بھی ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اس ملک میں ایسے قوانین بنانا چاہتی ہیں جن میں مسلمان اور علمائے حق کا رہنا اور کام کرنا محال ہو لیکن ہم ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ حال ہی میں حلال فوڈ اتھارٹی کے نام پر قانون سازی کی جارہی تھی جس میں کئی شقیں قرآن وسنت کے خلاف تھیں اور ہم نے ان شقوں کو نکلوادیا۔ تب ہی وہ قانون بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے طعنہ دیتے ہیں کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں۔ ہاں میں حکومت کا اتحادی ضرور ہوں لیکن میں نے نظریات کا سودا کیا ہے تو مجھے بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے خلا ف قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔ طاقت کے طور پر مسلط کیا گیا تو ہر صورت روکیں گے۔ حکومت سندھ ہم سے مشاورت کرے۔ مشاورت کے بغیر بنایا گیا قانون مدارس پر نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام اس بات پر یقین رکھیں کہ کسی کو بھی شریعت اور مدارس کے خلاف قانون منظور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پشاور میں ہونے والی صد سالہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے جب وسیع النظر ہو کر سوچا تو آج پورے ملک کی مقبول جماعت بنی ہے۔ بڑی جدوجہد کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو بڑی کامیابی ملی۔ ورکرز کنونشن میں کراچی شہر سے جمعیت علماء اسلام کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…