بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا،عتزاز احسن کا اعلان

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ہے ،(ن) لیگ والے ’’ شفاف کرپشن ‘‘ کے ماہر ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انکی کرپشن کی غضب ناک کہانیاں سامنے آئیں گی ،قوم جانتی ہے حکومت نے ٹی او آرز کے معاملے پر میں نہ مانوں کی رٹ کیوں لگا رکھی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی ناکامیاں دوسرے کے سر ڈالنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ نندی پور پاورپراجیکٹ میں ناکام تجربات کر کے لاگت کئی گنا بڑھادی گئی لیکن اسے کسی اور کے سر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ موجودہ حکومت نے ناکام منصوبے دینے میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے شعبدہ بازی کے منصوبوں پر مرکوز ہے ۔ عوام کو پینے کا صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر نہیں اور 200ارب روپے ادھار سے میٹرو ٹرین دوڑائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اور میٹرو ٹرین سراسر خسارے کے منصوبے ہیں اور حکمرانوں کے جانے کے بعد قوم پر اصل کہانی آشکار ہو گی ۔عوام کو ریلیف کے نام پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی اپنی جیبوں میں ڈالی جارہی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ہے ۔حکمران اب پانامہ لیکس سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے اور انہیں قوم کو ہر حال میں سچ بتانا ہوگا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…