پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

با ب دوستی پر حملے میں کو ملو ث نکلا حقیقت جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سنیئر دفائی تجریہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ چمن میں افغانستان سے متصل پاک افغان بابِ دوستی پر مظاہرین کی جانب سے حملے اور پاکستانی پرچم کو نذرآتش کرنے کے واقعہ میں بھارتی عناصر ملوث تھے جو کہ وہاں انڈیا کی ہی زبان بولتے ہیں۔ایک انٹرویو میں امجد شعیب نے کہا کہ اس واقعہ میں مظاہرین کو پیچھے سے مدد حاصل تھی کیونکہ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں کیا گیا جوکہ بلاجواز تھا ٗحملے کے بعد دونوں ممالک کی سرحد پر جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے وہ صرف اسی صورت کم ہوسکتی ہے جب افغان حکام پاکستان سے اس پورے واقعہ پر معافی مانگیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کسی وجہ کے بغیر حملہ کیا گیا تو اس پر معافی بھی بہت معمولی سی بات ہوگی اور جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جانی چاہئیں۔
امجد شعیب نے کہاکہ واقعہ کے بعد پاکستانی اہلکاروں نے مظاہرین پر جوابی کارروائی کرنے سے اجتناب کیا تاہم اگر یہی کام ہماری طرف سے کیا جاتا تو اب تک کئی مظاہرین ہلاک ہوچکے ہوتے۔انھوں نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب 2011 میں سلالہ چیک پوسٹ پرحملہ ہوا تو پاکستان نے 3 ماہ آمد و رفت کو بند رکھا جس کے بعد امریکا کو بھی اس پر پاکستان سے معافی مانگی پڑی تھی۔انہوں نے کہاکہ سفارتی تعلقات میں ایسا ہوتا ہے کہ جب اس طرح کے واقعات ہوں تو آپ کو اپنے قومی مفادات کی خاطر معافیاں بھی منگوانی پڑتی ہیں اور دوسری طرف سے معافی بھی مانگنی پڑتی ہے۔دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا کہ افغانستان کو اس معاملے میں پاکستان کے موقف کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…