پشاور(آئی این پی )کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پچھلے چند دنوں کے دوران 45 وہ افغانی گرفتار کئے جنہوں نے غیر قانونی طریقوں سے پاکستانی قومی شناختی کارڈز بنائے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ یہ غیر قانونی اقدام اور بہت بڑا جرم ہے اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر اور سوشل میڈیا پر دیئے گئے پشاور پولیس کے نمبرات پر عوام الناس کی طرف سے موصول شدہ شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف انٹلی جنس ایجنسیز،نادرا ور دیگر وابستہ اداروں سے ویریفکیشن کرنے کے بعد پشاور پولیس نے سٹی، کینٹ اور رورل سرکلز میں مختلف تھانہ جات کے حدود میں جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران 45 ملزمان کو گرفتار کئے گئے ہیں جو کہ افغانی ہے اور غیر قانونی طریقوں سے پاکستانی قومی شناختی کاردز بنائے تھے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ عوام کی تعاون اور نشاہدہی کی بدولت معاشرے سے ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔