چمن (این این آئی) بھارت نواز افغانیوں کو افغان حکومت نے پاکستان کیخلاف کھلی چھوٹ دیدی،حد سے آگے بڑھ گئے، بھارت نواز افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی دوسرے روز بھی بند رہا ۔چمن بارڈر پرگزشتہ روز افغانستان کی حدود میں بھارت نوازچند افغان شہریوں نے باب دوستی پر پتھراؤکیا تھااس اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستانی فورسزنے باب دوستی کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا تھا ۔واقعہ کے خلاف پاک افغان دوستی گیٹ دوسرے روزبھی بند رہا جس کے باعث دوطرفہ تجارت دوسرے روز بھی معطل رہی ٗ نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ، امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔