اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس کے بعد شیخ رشیدنے اپنے گزشتہ دنوں عمران خان کی شادی سے متعلق اپنے بیان کو مذاق قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں شیخ رشید نے ملاقات رنگ لے آئی،ملاقات کے بعد شیخ رشید نے عمران خان کو جند جان ہی قرار دیدیا۔عمران خان کی شادی کے حوالے سے دیئے گئے بیان اور اس پر عمران خان کے ردعمل سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا عمران خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ مذاق میں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے گجرات میں ہونے والے جلسہ میں ضرور شرکت کروں گا۔خیال رہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ وہ تحریک کی کامیابی تک عمران خان کو تیسری شادی کا مشورہ نہیں دیں گے اور اگر عمران خان نے اس دوران شادی کی تو میں شرکت نہیں کروں گا ۔شیخ رشید کے بیان پر عمران خان نے کہا تھا کہ شادی سے مذہب نہیں روکتا تو شیخ رشید کو کیا تکلیف ہے؟۔