منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست ،راؤ انوار نے بڑی خبر سنادی،وسیم اختر سمیت سات افراد پھنس گئے

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے سانحہ 12مئی2007 میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیارکرنے کا فیصلہ کرلیاہے، سابق ٹاؤن ناظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں سے حاصل کردہ شواہد جلد عدالت میں پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے کہا ہے کہ سانحے کی تفتیش کے لیے وسیم اختر سمیت 7ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ،مزید 47 ملزموں کے نام حاصل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارہ مئی کو قتل و غارتگری کی زد میں آنے والے ٹاؤنز کے سابق ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔دوسری جانب سانحہ بارہ مئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ملک الطاف نے کہاہے کہ گرفتار افراد سے حاصل شواہد جلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دو ماہ قبل چھینا گیا کاسمیٹکس کا ٹریلر عزیزآباد سے برآمد کرلیا گیا، ایک ملزم کو کراچی، دوسرے کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لیلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…