لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔ قانونی ماہرین کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیااورپنجاب حکومت کے قانونی ماہرین نے فیصلے کے خلاف اعلی عدلیہ میں اپیل دائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔ قانونی ماہرین کی مشاورت سے پنجاب حکومت لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریگی۔