لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عوام کو ایکسائزدفتروں کے چکر لگانے سے نجات دلانے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے رکن سلمان صوفی نے نئی گاڑی خریدنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب کارڈ یلرز ہی گاڑی کی رجسٹریشن کریں گے ‘ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈی وی آر ایس کاکامیاب ٹرائل کر لیا گیاہے ڈی وی آر ایس کا سافٹ ویئر پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا گیاہے ڈی وی آر ایس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ڈیلرموقع پر ہی گاڑی رجسٹرڈ کرے گا۔