کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے صحرائی اور کوہستانی علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین اور افسران کی مراعات میں اضافہ کردیاہے۔ محکمہ خزانہ نے وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد مراعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کی منظوری سے کوہستانی ملازمین کے گریڈ ایک سے سولہ اور سترہ سے اوپر تک کے افسران کے الاؤنسز میں اضافہ کردیا گیاہے، جس کے مطابق گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کے الاؤنس پچھتر روپے سے بڑھا کر ایک ہزار، جبکہ گریڈ سولہ کے افسران کے الانس ایک سو پچیس سے بڑھا کر پندرہ سو کردیے ہیں، تاہم گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران کے الاؤنس دو سو سے دوہزار تک کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ الاؤنس، مٹھی، چھاچھرو، ننگرپارکر، ڈیپلو، اچھڑو تھر اور دادو کے کوہستانی علاقے میں تعینات افسران و ملازمین کو ملے گا۔