اسلام آباد (این این آئی)این اے 110 ،بڑا سیاسی دھماکہ،ناقابل یقین خبر آگئی ،رپورٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٗ صرف 48 ہزار ووٹ درست قرار دیئے گئے،وفاقی خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 کی مکمل فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٗ صرف 48 ہزار ووٹ درست قرار دیئے گئے نادرا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی ٗ ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات واضح نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق نہ ہو سکی تاہم ان پر درج شناختی کارڈ نمبر درست ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹوں کی دیگر مختلف وجوہات کی بناء پر تصدیق نہ ہو سکی ٗتیرہ سو سے زائد ووٹ ناکارہ ہونے پر ناقابل تصدیق قرار دے دیئے گئے ۔