کراچی(این این آئی)تفتیشی حکام نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کا پتہ لگالیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق صفدر علی کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری عابد گروپ کا سربراہ ہے۔ سید صفدر علی کی دستاویزات اور تصاویر منظرعام پرآگئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق صفدر علی کے ملٹری پولیس پر حملے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ صفدر علی پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ اور کرنل امام کیس میں بھی ملوث ہے۔دہشتگرد صفدر علی نوشکی اور افغان بارڈر کے قریب رہائش پذیر ہے اور اس کو کالعدم ٹی ٹی پی، ٹی ٹی ایس اور جند اللہ کی مدد حاصل ہے۔