کراچی(این این آئی)قومی فضائی کمپنی کی لاجواب سروس پریمیئر کے مسافروں نے جہاز میں لوشن ، ٹشو پیپر اور دیگر چیزوں کو چرانے کے علاوہ طیارے کو گندگی سے بھر دیا ۔مسافروں کی جانب سے بدتہذیبی کا مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب پی آئی اے کی پریمئر سروس لندن سے لاہور پہنچی ، پرواز میں جگہ جگہ مسافروں نے کھانے پینے کی اشیا گرائی ہوئی تھیں جبکہ واش روم میں رکھے گئے ہاتھ دھونے والے قیمتی لوشن بھی غائب تھے ۔ پی آئی اے ترجمان نے مسافروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسافر اپنا رویہ بہتر رکھیں تو اس سروس کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے گی ۔