پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین کے بعد ترکی نے بھی پاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا پاک فوج کو ایسا تحفہ دیدیا کہ دشمنو ں کے ہو ش اڑ گئے

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان نیوی وار شپ ٹینکر فلیٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیلئے کل کراچی آئیں گے۔ یہ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوگی۔ 17ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینکر وزارت دفاعی پیداوار اور پاک بحریہ کے تحت ترکی کے میسرز ایس ٹی ایم کے اشتراک کار سے تعمیر کیا گیا ہے، پاکستان نیوی فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کی لاجسٹس ضروریات پوری کرنے میں معاون ہوگا۔وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فلیٹ ٹینکر برادر ترکی کے ساتھ وسیع تعاون اور خود انحصاری کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی ایک اہم مثال ہے۔ اس شپ کا ڈیزائن ترکی نے تیار کیا ہے اور اسے کراچی شپ یارڈ میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت نے تعمیر کیا ہے جو برادر ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر صلاحیت حاصل کرنے کا عمدہ امتزاج ہے۔ فلیٹ ٹینکر کا ڈیزائن عصری رجحانات پر مبنی اور نیول شپس کی درجہ بندی کیلئے بیوروویری ٹاس رولز کے مطابق ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور ترکی آزمودہ دوست ہیں، فلیٹ ٹینکر کی تعمیر جیسے مشترکہ منصوبے سے مشترکہ عقیدے، ورثے اور مفدات سے عبارت باہمی رشتے مزید تقویت پائیں گے۔ یہ اقدام یقینا مقامی وارشپ کی تعمیر اور دیگر دفاعی مصنوعات کے شعبہ میں پاک ترک تعاون کیلئے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ فلیٹ ٹینکر کی مقررہ مدت سے 2ماہ قبل تکمیل ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے یوم آزادی تقریبات کے موقع پر پاکستانی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…