کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس عبدالرسول میمن نے کہاکہ ضمانت کی درخواستیں کسی اور بینچ کے روبرو لگائی جائیں۔ نئے بینچ کی تشکیل کے لئے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی ضمانت کی درخواستیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بجھوا دی گئی ہیں۔