بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم امریکہ جائیں گے تو انہیں کیا کہا جائے گا؟سینئر تجزیہ نگارکا بڑا دعویٰ

datetime 18  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار کا نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیزدعویٰ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں میٹنگز ہوئی ہیں ، اس میں عسکری قیادت کو کہا گیا کہ آپ جماعۃ الدعوۃ کو اٹھائیں ، آپ جیش محمد کو اٹھائیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے امریکہ جا کر بتانا ہے کہ مجھ میں کتنی اہلیت ہے۔ سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جو تازہ ترین حیران کن بات کہی وہ یہ تھی کہ’’ 6 ماہ ہو گئے ہیں، بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو پاکستانی فوج کی حراست میں ہے، اب آپ ایسا کریں کہ آپ نے بہت اس کی تحقیقات کر لی ہیں ، آپ اسے پولیس کے حوالے کر دیں‘‘۔
سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل بھوشن یادیو کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ اتنا اہم اور اتنا حساس جاسوس ، بھارتی فوج کا آفیسر بلوچستان پولیس کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے؟ سمیع ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میں نے امریکہ جانا ہے تو مجھ سے یہ سوال ہوگا کہ جناب یہ جو بندہ ہے کل بھوشن یادیو یہ 6 ماہ سے کون سی حراست میں ہے؟ مجھے کہا جائیگا کہ آپ اس کا چالان کریں اور اس کے پولیس کے حوالے کریں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اس حوالے سے جن لوگوں سے بھی میری بات ہوئی انہوں نے یہ کہا کہ ایسا لگتا ہے وزیر اعظم نواز شریف کوصرف اس بات کی فکر ہے کہ میں کسی طریقے سے مودی کو خوش کروں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…