اسلام آباد(این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل (ر)افتخار حسین شاہ کو تحریک انصاف میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈافتخار حسین شاہ کوکے پی کے میں چیئرمین کے مشیر کے طورپرتقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ افتخار حسین شاہ کو کے پی کے میں اپنے مشیرکے طورپرنامزدکیا۔یہ نوٹیفکیشن فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔