لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں اونچ نیچ ہوجاتی ہے مگر اسکو کر پشن نہیں کہہ سکتے ‘پیسہ ناجائزطر یقے سے باہر گیا تو کیا ہوا؟کمایا تو جائزطر یقہ سے ہے ‘ 2018میں عوام کی تحر یک انصاف سے جان چھوٹ جائیگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ‘تحر یک انصاف کے دھر نوں سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں وہ صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو مایوسی اور ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ بدھ کو ایک ٹی وی انٹرویومیں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف سمیت پوری (ن) لیگ اور حکومت کا دامن صاف ہے تحر یک انصاف والوں کے دھاندلی سمیت ہر الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اب بھی انکے ہاتھوں میں کچھ نہیں آئیگا ۔ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں اونچ نیچ ہوجاتی ہے مگر اسکو کر پشن نہیں کہہ سکتے ‘پیسہ ناجائزطر یقے سے باہر گیا تو کیا ہوا؟کمایا تو جائزطر یقہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اس ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں وہ اور (ن)لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور ان انتخابات میں قوم کی عمران خان اور تحر یک انصاف سے سیاسی میدان میں ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائیگی اور (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائیگی ۔