پشاور :تیسری دنیا کی مونالیزا اور افغان روس جنگ میں شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ نے نادرا کی غفلت اور غیرذمہ داری طرز عمل کا پول کھول دیا، جس نے افغان خاتون کو پاکستانی بنادیا۔ افغان جہاد کے دوران اپنی نیلگوں آنکھوں سے عالمی شہرت پانے والی 46سالہ شربت گلہ نے اپنی پرکشش نینوں سے نادرا حکام کو بھی فریب دیا اور جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرگئی۔ شربت گلہ نے 1984ء میں نیشنل جیوگرافک رسالہ پر اپنی خوبصورت تصویر سے عالمگیر شہرت پائی۔ تیسری دنیا کی یہ مونا لیزا دوسری بار اس وقت منظر عام پر آئی جب اس پر تفصیلی دستاویز فلم بنائی گئی، افغان خاتون کا تیسری بار منظر عام پر آنا بھی کسی دھماکے سے کم نہیں تھا۔ اس بار اس کی وجہ شہرت جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہے، جسے نادرا حکام نے بلاک کردیا ہے اور معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ نادرا نے جعلی شناختی کے اجراء میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا، تاہم اس سوال کا جواب دینے سے قاصر رہے کہ شربت گلہ کی طرح نہ جانے کتنے افغان پاکستانی شہرت حاصل کرچکے ہوں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں