جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں 7 کروڑ افراد کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف،کھلبلی مچ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو بتایا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے پاس ملک کے 7 کروڑ عوام کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔چیف شماریات آصف باجوہ نے کمیٹی کو ملک میں مردم شماری کے انعقاد سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ ملک کی 19 کروڑ 60 لاکھ آبادی میں سے 7 کروڑ کا پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 7 کروڑ لوگ کیا کرتے ہیں، کہاں رہتے ہیں اور ان کا ذریعہ معاش کیا ہے اس حوالے سے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آبادی کے تعین کیلئے مردم شماری ضروری ہے اور لوگوں سے متعلق معلومات مردم شماری کے ذریعے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں، جبکہ ملک میں مہاجرین کی تعداد کے تعین کے لیے بھی مردم شماری ناگزیر ہے۔آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کرانے کے لیے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تیاری مکمل ہے اور مردم شماری کرانے کا مسمم ارادہ بھی ہے، تاہم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے پاک فوج کی عدم دستیابی کے باعث تاحال مردم شماری کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کرانے کے لیے ایک لاکھ 66 ہزار شمار کنندہ کی ضرورت ہے، جبکہ یہ کام فوج کے بغیر ممکن نہیں اور نہ ہی فوج کے بغیر مردم شماری کرانے کا کوئی متبادل پلان موجود ہے۔کمیٹی اراکین نے مردم شماری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی کہ وہ اس کے لیے کوئی متبادل پلان تیار کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…