اسلام آباد(این این آئی) ٹی او آرز پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں خلفشار پیدا ہو گیااور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید میں تکرار ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے خورشید شاہ پر حکومت کے لئے نرم گوشہ رکھنے الزام لگایا تو انہوں نے پلٹ کر جواب دیا کہ شیخ صاحب آپ بھی چودھری نثار کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ صرف نواز شریف کیخلاف ہیں ٗ تنازعہ بڑھتا نظر آیا تو اعتزاز احسن نے بیچ میں آ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔