پشاور (آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر پشاور سے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2کلو وزنی بم برآمد ہوا۔ گرفتار دہشت گرد رحمان الدین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس نے خودکش حملوں کی تربیت بھی حاصل کر رکھی۔ گرفتار دہشت گرد کی عمر 18سے 20سال کے درمیان ہے جس کا تعلق اپر دیر کے علاقے سے ہے اور اسے خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔