اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان دشمنی میں پیش پیش رہا ہے اس مرتبہ بھارت نے پاکستان کو پریشان کرنے کا نیا طریقہ اپنایا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 894کو بھارت نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر کے طیارے کو اتار لیا گیا۔