کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں کھال اتارنے والا وکیل نہیں ۔ نواز شریف سے پوچھیں لطیف کھوسہ نے کہا وزیر داخلہ کو سوچ سمجھ کر زبان استعمال کرنی چاہئے نواز شریف سے پوچھیں میں نے ان کی کتنی کھال اتاری ۔ ایکشن پلان نظر نہیں آتا ۔ آیان اور ڈاکٹر عاصم نظر آتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ چودھری نثار خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کو متنازع بیان زیب نہیں دیتا ۔ چودھری صاحب آپ میرے بیان مین دخل نہیں دے سکتے وکالت میرا پیشہ ہے آیان علی سے فیس لیتا ہوں لطیف کھوسہ نے کہاکہ نواز شریف سے پوچھیں میں ان کی کتنی کھال اتاری ہے چودھری نثار جب سابقہ ہوں گے تو ہماری ضرورت پڑے گی چودھری نثار بے فکر ہو جاؤ میں تمہاری کھال نہیں اتارون گا لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے کبھی معافی نہیں مانگی اور چودھرت صاحب شرم کرو 23 سال کی ماڈل سے تضحیک کر رہے ہو ایکشن پلان نظر نہیں آتا ۔ آیان اور ڈاکٹر عاصم نظر آتے ہیں ۔