لا ہور (این این آئی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اور پارکس ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے شاہدرہ تا رائیونڈ گرین ریل کوریڈور کے منصوبے کی تعمیر پر بہت جلد کا م کاآغاز کر دیا جائے گا ، یہ منصوبہ 82 کروڑ کی لاگت سے 18ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا ، آئندہ مہینے ای ٹکٹنگ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں ،لو گ کمپیوٹر ، موبائل فون او رآؤٹ لیٹس سے بھی باآسانی ٹکٹیں خرید سکیں گے ،رائیونڈ میں بھی بہت جلد سٹیٹ آف دی آرٹ نئے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر شروع ہو جا ئے گی ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پاکستان ریلویز اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے درمیان گرین ریل کوریڈور منصوبے کے درمیان باضابطہ معاہدے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر سی ای او پا کستان ریلوے جاوید انور بوبک ، ڈی ایس ریلوے وقار احمد شاہد ، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد ، ڈی سی او کیپٹن (ر)عثمان انور ،وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ،اراکین قومی اسمبلی پر ویز ملک ، ملک ریا ض ، اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل ، سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرین ریل کوریڈور ایک انقلابی منصوبہ ہے ، یہ ایک خواب ہے جو حقیقت بننے جا رہا ہے ، اس منصوبے کے تحت شاہدرہ تا رائیونڈ گرین بیلٹس بنیں گے، ریلوے ٹریک کے دونوں طرف خوبصورت پو دے اور درخت لگائے جائیں گے جبکہ گارڈن کیفے ، جو گنگ ٹریکس اور لائبریریز بھی بنائی جائیں گی ،یہ منصوبہ 18ماہ کی مدت میں مکمل کیاجائے گا اور اس پر کل 82 کروڑ کی لاگت آئے گی ، کمرشل ایریاز میں آمدن کا 2/3 حصہ پی ایچ اے کو اور 1/3حصہ ریلوے کو ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت مشکو ر ہوں کہ جنہوں نے بروقت اس منصوبے کیلئے فنڈز جا ری کیے او راس قدر تعاون کیا ، امید کر تا ہو ں کہ سندھ، کے پی کے اور بلو چستان کے وزراء اعلیٰ بھی اس تجویز پر غور کر یں گے اور اپنے اپنے صوبے کے دارلخلافہ میں گرین ریل کو ریڈور پر کا م کاآغاز کر یں گے ۔ پا کستان ریلوے ان کو اس حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کر نے کیلئے تیا رہے ۔ یہ فیز ون ہے فیز ٹو میں لاہور سے واہگہ کا روٹ شامل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا کے اداروں میں ریلوے کی آمدنی اور خسارے کے غلط اعداد وشمارشائع کیے گئے ہیں ، اس میں اخبارات کا قصورتو ہے ہی لیکن پاکستان ریلوے کے محکمہ آڈٹ کی بھی کچھ کو ہتاہی ہے ، ریلوے کا خسارہ 32ارب سے 27 ارب تک لے آئے ہیں اور اسے مزید بھی کم کرلیتے لیکن ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے وہ رقم وہاں صرف ہو گئی ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے ایک غیر سیا سی ادارہ ہے ، آج تک سا ڑھے تین سال میں ایک بھی سیا سی بھرتی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین اس قدر کامیاب رہی ہے کہ وہ ابھی تک بھی بھارتیوں کے سینے پر مونگ دل رہی ہے،مجھے لگتا ہے کہ آئندہ سال وہ بھی آزاد ی ٹرین چلا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ای ٹکٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لو گ کمپیوٹر ، موبائل فون او رآؤٹ لیٹس سے بھی باآسانی ٹکٹیں خرید سکیں گے اور اس سے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا دھندہ بھی بند ہو جائے گا۔