اسلام آباد (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2015ء کے میٹرک پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا کے مطابق میٹرک پروگرام کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دیئے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسیس کو تیز کردیا گیا ہے ٗ امید ہے کہ ایف اے پروگرام کے نتائج کا اعلان اسی ہفتے میں کردیا جائے گا جبکہ بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کردیا جائے گا۔